عمران خان سے سلمان صفدر کی اڈیالہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر طویل ملاقات

فوٹو : فائل

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سلمان صفدر کی اڈیالہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر طویل ملاقات ہوئی ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کرلی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سلمان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق خان صاحب تک مکمل رسائی دی گئی، رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں تین گھنٹے کے بعد باہر آیا ہوں۔ سلمان صفدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم خان صاحب کی صحت ٹھیک ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان صفدر بطور فرینڈ آف دی کورٹ اڈیالہ جیل جائیں گے۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی بیرک تک انہیں رسائی دی جائے تاکہ وہ سہولیات کا جائزہ لے کر کل تک تحریری جواب جمع کروائیں۔

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بطور فرینڈ آف دی کورٹ کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کردی تھی.

Comments are closed.