بائیکیا اور ٹیکسی چلانے پر پابندی، بغیر رجسٹریشن والوں کیخلاف سخت کارروائی

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : بائیکیا اور ٹیکسی چلانے پر پابندی، بغیر رجسٹریشن والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف واضح احکامات دے دئیے گئے، تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں اب بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائکیا چلانا منع۔۔ خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔ ڈی سی اسلام آباد کہتے ہیں کہ رجسٹریشن ایپ پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔ سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ بائکیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پرتمام غیر رجسٹرڈ چلنے والی گاڑیوں اور بائکیا کی رجسٹریشن ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ تمام ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کرینگے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن ایپ پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments are closed.