پاکستان نےای میل کے ذریعے آئی سی سی کو بھارت کیخلاف نہ کھیلنے سے آگاہ کردیا

پاکستان نےای میل کے ذریعے آئی سی سی کو بھارت کیخلاف نہ کھیلنے سے آگاہ کردیا

فوٹو : فائل

لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے صاف انکار کے بعد اپنے اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے، پاکستان نےای میل کے ذریعے آئی سی سی کو بھارت کیخلاف نہ کھیلنے سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اگر پاکستان میچ سے دستبردار ہوتا ہے تو آئی سی سی قوانین کے تحت قومی ٹیم کو دو اہم پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا اور نیٹ رن ریٹ بھی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ تاہم اس صورتحال میں بھارت کو واک اوور کی بنیاد پر پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے، بھارتی ٹیم کوپاکستان کے خلاف دو پوائنٹ لینے کےلئے کولمبوآنا،پریکٹس اورپریس کانفرنس کرنی ہوگی ورنہ پوائنٹس نہیں ملیں گے۔

آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق دو پوائنٹس کے حصول کے لیے بھارتی ٹیم کو کولمبو آنا ہو گا، جہاں اسے شیڈول کے مطابق پریکٹس سیشن، پریس کانفرنس اور اسٹیڈیم کا دورہ کرنا ہو گا اور مقررہ وقت پر پاکستانی ٹیم کا انتظار کرنا پڑے گا۔

پاکستان کے اس فیصلے پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر اینکرز اور کرکٹ تجزیہ کار بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ اور پروپیگنڈا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستانT20 ورلڈکپ میں شریک ہو گا، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلے گا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اس معاملے پر ہنگامی بورڈ میٹنگ بلانے پر غور کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف نوٹس لینے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی بالادستی اب قبول نہیں کی جائے گی اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ کرکٹ کی اصل اسپرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اس معاملے پر سخت اور دوٹوک مؤقف اپنائے ہوئے ہیں۔

ادھر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے صورتحال پر مختلف رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست کی نذر کرنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کا میدان ممالک کو قریب لانے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ نفرت اور تنازعات کو ہوا دینے کا۔

بنگلادیشی کرکٹر کاآئی پی ایل معاہدہ ختم کرنے پرششی تھروربھارتی فیصلے سےنالاں

ششی تھرور نے پاکستان کے فیصلے کو ایک ویک اپ کال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سیاست ہو رہی ہے اور تمام فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستفیض الرحمان کو سیاسی دباؤ کے تحت آئی پی ایل سے باہر نکالنا درست فیصلہ نہیں تھا، بنگلہ دیش کا ردعمل حد سے زیادہ تھا جبکہ پاکستان نے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کے مطابق موجودہ صورتحال تمام متعلقہ فریقوں کے لیے سنجیدگی سے غور کرنے کا موقع ہے اور فوری رابطوں کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جانا چاہیے۔

پاکستان نےای میل کے ذریعے آئی سی سی کو بھارت کیخلاف نہ کھیلنے سے آگاہ کردیا

Comments are closed.