بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا

بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد :موسلادھار بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن پشین میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

آج سے چارفروری کےدوران گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہے جبکہ مری ، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آبادسمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ آج سے چار فروری کے دوران گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور برف باری متوقع ہے۔

پنجاب کے کئی اضلاع بشمول مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.