عالمی بینک نے بلوچستان کے 2 منصوبوں کےلئے خطیر رقم کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے بلوچستان کے 2 منصوبوں کےلئے خطیر رقم کی منظوری دے دی
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد: عالمی بینک نے بلوچستان کے 2 منصوبوں کےلئے خطیر رقم کی منظوری دے دی ہے عالمی بینک نے  19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری  دی ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کو قرض کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ یہ رقم بلوچستان میں دو مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

ان منصوبوں میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بہتر بنانے اور پانی کے تحفظ کو مضبوط کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن نے کہا کہ بلوچستان میں منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیمی محرومی کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرض سے بلوچستان واٹر سیکیورٹی پراجیکٹ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مزاحمت بڑھانے میں مدد دے گا۔

عالمی بینک کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں انفرااسٹرکچر اور انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

Comments are closed.