امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے
54 / 100 SEO Score

فوٹو :  فائل

دی ہیگ :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے ہیں اور انھوں نے دی ہیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھران کی تعریف کی ہے۔

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے حامل ممالک ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو امریکا نے رکوایا۔

انہوں نے کہا کہ میری موجودہ دور کی بڑی کامیابی پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانا ہے، میں نے دونوں ممالک کو فون کر کے کہا تھا کہ جنگ ختم کرو ورنہ امریکا آپ کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی میں امن معاہدے کروں، واضح رہے اسی گفتگو کے دوران انھوں نے امن کی باتیں کرتے ہوئے ایران کو دھمکی بھی دی اور کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو ایران پر پھرحملہ کردیں گے۔

Comments are closed.