حج 2025ء کے موقع پر بہترین انتظامات پر مکہ مکرمہ میں خصوصی تقریب
فوٹو : پی آر
مکہ : حج 2025ء کے موقع پر بہترین انتظامات پر مکہ مکرمہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے.
حجاج کرام کی بے لوث خدمت کرنے پر پاکستان کے خوبصورت شہر کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والے عبد الرشید ستی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا.
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عبد الرشید ستی کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا.
انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی میدان میں ہوں اگر دلِ سے پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کریں اور اس طرح خدمت کریں گے تو ہم بھی آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور آپ کی اس محنت اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے.
یاد رہے عبد الرشید ستی مکہ مکرمہ (عزیزیہ) میں ایک بڑے ہوٹل کی چین میں بطور منیجر خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے دوران حج پاکستانی حجاج کرام کی خدمت کے لیے بہترین انتظامات کیے.
خواتین کے الگ سے چیئر لفٹ، کھانے کے لیے الگ ٹیبل و دیگر بے شمار ایسے اقدامات کیے جن سے اڑھائی ہزار سے زائد حجاج کرام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس بناءپر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔
Comments are closed.