کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، کہاں کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات
فوٹو : فائل
اسلام آباد : کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، کہاں کہاں برسے گی؟ محکمہ موسمیات کے مطابق تیرہ سے 16 جون کے دوران بالائی/وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے.
بارشوں کے باعث گرمی کی لہر میں کمی کا امکا ن ظاہر کیا جا رہا ہے ،مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 13 سے 16 جون کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری گلیات ، سوات مانسہرہ میں بارش متوقع
بٹگرام مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی ، چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جب کہ 13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا میں بارش متوقع
منڈی بہاؤالدین ، گجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال ، لاہور ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ہری پور ، پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، کوہاٹ ، کرک ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، ، ژوب ، بارکھان ، موسیٰ خیل ،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔
Comments are closed.