شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 14 خوارج ہلاک

Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016. Four suicide bombers who were trying to attack a Christian colony in Pakistan were killed early on September 2 during a gunfight with security forces outside the northwestern city of Peshawar, the army said. / AFP PHOTO / A MAJEED
43 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنہ الخوارج ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک اور وزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.