حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری 

45 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کیا،وزارت خزانہ نے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔

 اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔

 اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی تھی کہ بلوچستان کی سب سے اہم قومی شاہراہ این فائیو کو موٹروے کے معیار پر دو رویہ کیا جائے۔

Comments are closed.