عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی، فیصل ووڈا
فوٹو : فائل
کراچی : آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی، فیصل ووڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے تھے، کسی نے یہ کروایا تو اب کوئی نہیں مانے گا۔
فیصل ووڈا نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں نے کہا کہ ڈھائی سال سے عمران خان کو پارٹی میں جیل سے لے کر مروانے تک کی پلاننگ ہوئی، پی ٹی آئی رہنما خود ہی بانی کیخلاف سازش میں مصروف ہیں.
انھوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہتا رہا ان حواریوں کی بات نہ مانیں آج پی ٹی آئی والے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جب 190 ملین پاؤنڈ کی اپروول ہوئی اس وقت میں وفاقی وزیر تھا اس وقت بانی کو کہا تھا یہ نہ کریں نیب کا کیس بنے گا آپ کو جیل ہوگی.
کہا تھا کہ یہ اوپن اینڈشٹ کیس ہے اور اب گل مُک گئی ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا ضرور ہونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فارم 47 کی حکومت کو ہی نہیں مانتے تھے لیکن اب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے تڑپ رہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے نہ کوئی عالمی دباؤ ہے جو جرم کیا گیا ہے اس کی سزا تو ہونی ہے مقبول ہونےکا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی بیک ڈور ڈپلومیسی کےتحت انٹرنیشنل ہوائیں پاکستان کےفیور میں نظر آئیں گی آئندہ چندہفتوں میں بیک ڈورڈپلومیسی کےتحت انٹرنیشنل ہوائیں پاکستان کےحق میں ہوں گی۔
Comments are closed.