عمران خان کے بیٹوں کی ماں جمائمہ گولڈ اسمتھ پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
54 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

کیپ ٹاؤن : سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی ماں جمائمہ گولڈ اسمتھ پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں ، ان کو یہ حادثہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں پیش آیا ہے.

سوشل میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو کیپ ٹاؤن کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمائمہ ان دونوں چھٹیاں گزارنے کیلئے جنوبی افریقہ میں ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں.

https://x.com/Drwaqasspeaks/status/1876452141214409175?t=tet7kuKFdcpqPaDnU_KSGw&s=19

سوشل میڈیا پر ہی تازہ جاری کردہ تصاویر میں انہیں وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اپنے دو بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقہ کے دورے پر تھیں جہاں حادثے میں زخمی ہو ئی ہیں.

Comments are closed.