اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 19اور بلوچستان ہائیکورٹ کےلئے 11نام جوڈیشل کمیشن کوارسال
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بلوچستان اوراسلام آباد ہائی کورٹ میں ججزتقررکےلئے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 19اور بلوچستان ہائیکورٹ کےلئے 11نام جوڈیشل کمیشن کوارسال کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کے لیے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گیے، بجھواۓ گیے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے۔
بجھواۓ گے ناموں میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجہ جواد عباس حسن، سشین جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہیں،اس فہرست میں ایڈوکیٹ عدنان بشارت، ایڈوکیٹ سید قمر حسین سبزواری، ایڈوکیٹ عمر اسلم کے نام بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کوبجھواۓ گئے ناموں میں انعام آمین منہاس، محمد عثمان غنی راشد چیمہ ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید ، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک ،دانیال اعجاز، شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع، چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کے نام بھی بھیجے گئے ہیں۔
بجھواۓ گئے ناموں کی سی ویز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھجوایا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس 17 جنوری کو ہوگا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کو نام ارسال کردیے،جوڈیشل کمشن کو کل 11 نام بجھواۓ گئے، بجھواۓ گئے ناموں میں چار سیشن ججز بھی شامل ہیں
سیشن جج جام محمد گوہر، سشین جج پازیر احمد بلوچ، سیشن جج اللہ داد روشن اور سشین جج محمد داؤد خان ناصراوردیگرمیں ایڈوکیٹ محمد عاصم، ظہور احمد مینگل، محمد افضل، محمد ایوب خان، خلیل احمد پنزائی، محمد نجم الدین مینگل اور سید اقبال شاہ کے نام شامل ہیں۔
ناموں کے ساتھ متعلقہ کوائف بھی بذریعہ ای میل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں، بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمشن کا اجلاس بھی 17 جنوری کو ہوگا۔
Comments are closed.