صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

38 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وڑن رکھتے تھے، ہم قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ کر رہے ہیں، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، خوشحال اور انصاف پر مبنی قوم بننے کا سفر ابھی جاری ہے، قانون کی حکمرانی کی اقدار برقرار رکھنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح? کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ قائد کی جدوجہد کا سفر یقین کی طاقت کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کے اقدار سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کا دن ہے، قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لئے انتھک محنت کرنا ہے۔

Comments are closed.