پاک افغان سرحد پرخوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ،4خوارج ہلاک،سپاہی شہید
فائل:فوٹو
راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 19 اور 20 دسمبر کی رات خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکورٹی فورسز نے موٴثر طریقے سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
پاک افغان سرحد پرخوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ،4خوارج ہلاک،سپاہی شہید ہوا،موثر کارروائی کے نتیجے میں چار خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کا ایک بہادر سپوت 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.