سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 370 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Comments are closed.