عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
فائل:فوٹو
کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔
عارف علوی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ عارف علوی سابق صدر ہیں انہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گے؟ ان پر اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے ہیں تو عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی۔
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 12 دسمبر تک سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
Comments are closed.