پاکستانیوں نے سال 2024 میں گوگل پرسب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
فوفو: فائل
اسلام آباد : پاکستانیوں نے سال 2024 میں گوگل پرسب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ سرچ ٹرینڈ کااعلان کردیاگیا، گوگل نے ایئراینڈرز کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔
گوگل کی طرف سے سال 2024 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں گوگل پاکستان کےڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ایک ایسے پاکستان کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی روایات میں مضبوط جڑیں رکھتا ہے۔
رپورٹ میں گوگل نے پاکستان میں 2024 کے ٹاپ سرچنگ ٹرینڈز کا اعلان کردیا ہے جس سے پاکستانی گوگل صارفین کی آن لائن ترجیحات کا اظہار ہوتا ہے۔
پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ نے قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے رکھی۔ پی ایس ایل 2024 کے شیڈول اور میچز کے ساتھ شعیب ملک اور ساجد خان سے متعلق بھی گوگل سے سوالات پوچھ گئے ۔
پوچھے گئے سوالات میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے بھی تقریبا تین دہائیوں میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کی۔
گوگل پر اداکارہ ثناء جاوید اور زویا ناصر، بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی، اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات حریم شاہ اور مناہل ملک کے بارے میں بھی سرچ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت بھی بدستور برقرار رہی جیسا کہ “عشق مرشد” اور “کبھی میں کبھی تم” جیسے شوز کی تلاش سے ظاہر ہوا۔
بالی ووڈ فلمیں جیسے “اینیمل”، “ڈنکی”، “بھول بھلیاں 3″، اور “استری 2” بھی توجہ کا مرکز رہیں جبکہ ساتھ ہی رئیلٹی شو “بگ باس” اور شدت سے منتظر “مرزاپور سیزن 3” نے بھی دھوم مچائی۔
گوگل پرپاکستانیوں نے بریڈ اور کریمی پاستا جیسی تراکیب کے ساتھ مقامی پکوان جیسے مالپورا اور توا کلیجی کی تلاش کی گئی۔ لہسن کی بریڈ اور انڈے کے نوڈلز جیسے جلدی بننے والے کھانے اور موسمی مشروبات جیسے پیچ آئسڈ ٹی نے قوم کے متنوع ذائقے کو اجاگر کیا۔
اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کے میدان میں جیمنائی اور ری میکر اے آئی کی تلاش نے اے آئی ٹولز میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا جبکہ انفینکس ، ریڈمی ، ویوو اور ایپل کے ماڈلز سمیت تازہ ترین اسمارٹ فونز کے لیے سوالات نے عوام کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے "پشاورلائیو ڈاٹ کام” کی رپورٹ ،گوگل کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ اس سال کی’ایئر ان سرچ ‘رپورٹ ایک ایسے پاکستان کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی روایات میں مضبوط جڑیں رکھتا ہے اور ڈیجیٹل دور کے امکانات کو شوق سے اپنانے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے بتایا کہ چاہے کرکٹ کے میدان کی بات ہو یا کچن کی، فلمی پردے سے لے کر سرچ بار تک، پاکستانی اپنے شوق دریافت کرنے، اپنی ثقافت سے جڑنے اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے گوگل کا استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان میں گوگل پر سالانہ سرچنگ ٹرینڈز کی فہرست درج ذیل ہے۔
کرکٹ
ٹی20 ورلڈ کپ
پاکستان بمقابلہ انگلستان
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
پاکستان بمقالہ بھارت
پی ایس ایل 2024 شیڈول
پاکستان بمقابلہ یو ایس اے
بھارت بمقابلہ انگلستان
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ
بھارت مقابلہ انگلستان
شخصیات
عباس عطار
ایتل عدنان
ارشد ندیم
ثنا جاوید
ساجد خان
شعیب ملک
حریم شاہ
مناہل ملک
زویا ناصر
مکیش امبانی
موویز اور ڈرامے
ہیرا منڈی
بارہویں فیل
انیمل
مرزاپور
اسٹریٹ 2
عشق مرشد
بھول بھلیاں 3
ڈنکی
بگ باس 17
کبھی میں کبھی تم
کس طرح؟
پولنگ اسٹیشن کی تلاش کیسے کریں؟
دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں کس طرح کمائیں
استعمال شدہ گاڑی کیسے خریدیں؟
پھولوں کو کس طرح زیادہ دیر تک تازہ رکھنا ہے ؟
کمپیوٹر میں یوٹیوب ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
سرمایہ کاری کے بغیر کیسے کمائیں؟
اپنے چار سال کے بچے کو اشتراک کرنا کیسے سکھا ئیں؟
جینز سے گھاس کا داغ کیسے نکالا جائے؟
گھٹنے کی چوٹ کے بعد دوبارہ ورزش کس طرح شروع کی جائے؟
ورلڈ کپ براہ راست کیسے دیکھیں؟
کھانوں کی تراکیب
کیلے سے روٹی بنانے کی ترکیب
مالپورہ بنانے کی ترکیب
لہسن سے روٹی بنانے کی ترکیب
چاکلیت چپ کوکی بنانے کی ترکیب
توا کلیجی پکانے کی ترکیب
پیچ آئس ٹی بنانے کی ترکیب
کریم پاستا بنانے کی ترکیب
پیزا بنانے کی ترکیب
انڈون کا نوڈلز بنانے کی ترکیب
ہیش براؤن بنانے کی ترکیب
ٹیکنالوجی
چیٹ جی پی ٹی لاگ ان
بنگ امیج کری ایٹر
انفنکس نوٹ 30
ویوو وائے 100
جیمی نائی
انفنکس ہاٹ 50 پرو
ریڈ می 16 پرو میکس
آئی فون 16 پرومیکس
انفنکس نوٹ 40
Comments are closed.