پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کویکطرفہ میچ میں 10 وکٹوں سےہرادیا
فوٹو: کرک انفو
بلاوایو: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کویکطرفہ میچ میں 10 وکٹوں سےہرادیا،سفیان مقیم کی تباہ کن باولنگ 3 رنز دے کر 5 کھلاڑی آوٹ کئے۔
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی،37 پر پہلی وکٹ گری اور57 پر کام تمام ہوگیا۔
زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کا ونڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی زمبابوے کیخلا ف فاتحانہ آغاز
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف 22، صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل تھے۔
Comments are closed.