عمران خان کےڈی چوک میں احتجاج کے مقدمہ میں بھی وارنٹ جاری کردیئے گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات بنانے کا سلسلہ جاری ہے اوراب بانی تحریک انصاف عمران خان کےڈی چوک میں احتجاج کے مقدمہ میں بھی وارنٹ جاری کردیئے گئے ،پولیس نے اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت سے یہ وارنٹ حاصل کئے ہیں۔
ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی اے کے وارنٹ گرفتاری کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
پولیس نے عمر ایوب ،شیر افضل مروت ،خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیے،ایم این اے عبدالطیف ،فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
عدالت نے علی زمان ، پیر مصور ،میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ، شہرام خان ترکئی ،بریگیڈیر ریٹائر مشتاق اللہ ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید ،رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کردیئے۔
Comments are closed.