پی ٹی آئی رہنماوٴں کا مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد:ڈی چوک احتجاج پر فورسز کے کریک ڈاوٴن کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار گئے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماوٴں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماوٴں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کور کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے، ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سے آزاد ہے، جبکہ ورکرز ہی پھنستے ہیں۔
شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں۔
کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نہ گراوٴنڈ پر تھے نہ ہی قائدانہ کردار ادا کیا۔
علی محمد خان کا آڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی، اگر مذاکرات جاری تھے تو باقی رہنماوٴں کو اس سے آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟۔
Comments are closed.