ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جس میں گھر کا ہر فرد ملکی ترقی میں حصہ ڈالے ،اعظم نذیر تارڑ

42 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جس میں گھر کا ہر فرد ملکی ترقی میں حصہ ڈا لے پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صنفی بنیاد پر تشدد ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، خواتین کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زوردیتا ہے، متوازن معاشرہ ہونا چاہیے جس میں مرد اور عورت ایک جیسے حقوق رکھتے ہوں، ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جس میں گھر کا ہر فرد ملکی ترقی میں حصہ ڈالے، ہمارا دین بہت زیادہ حقوق دیتا ہے، دین کے مطابق چلیں تو ساری چیزیں کہنے کی ضرورت نہ پڑے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دین میں ماں اور بہن کا حق واضح موجود ہے، ہمیں اپنے رویے بدلنے کی ضرورت ہے، خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ بحیثیت وفاقی وزیر برائے قانون وانسانی حقوق میری یہ ذمہ داری ہے، انسانی حقوق کی وزارت نے مختلف قوانین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انٹرنیشنل آرگنائزیشن، مشنز اور تنظیمیں بھی اپنا کام کر رہی ہیں۔

Comments are closed.