میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں محض پروپیگنڈا ہیں،علی امین گنڈاپور

45 / 100

فائل:فوٹو
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ محض افواہیں ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوانے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں،آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، خطاب میں جو کچھ ہوا، مستقبل میں کیا کرنا ہے وہ بتاوٴں گا۔

Comments are closed.