علی امین خان گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ میں موجود،آج ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے
فائل:فوٹو
مانسہرہ: ڈی چوک میں احتجاج سے نکلنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے مانسہرہ پہنچ کر پناہ لے لی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ عمر ایوب خان بھی موجود ہیں، علی امین خان گنڈا پور ،بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے۔
پریس کانفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر انصاف سکریٹریٹ میں 11 بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاوٴن کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ڈی چوک سے نکل کر مانسہرہ پہنچ گئے ہیں۔
Comments are closed.