گرینڈ آپریشن کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے اور صفائی کا کام شروع

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو علاقے میں موجود کنٹینرز ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عرفان میمن کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے راستے فی الفورکھولے جا رہے ہیں کوشش ہے کہ صبح ہونے سے قبل شہریوں کے لیے راستے کھول دئیے جائیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر کی تمام شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی صبح تک مکمل ہونے کو یقینی بنائے جائیں۔

Comments are closed.