پاکستان کی سکیورٹی میں جوبھی رکاوٹ بنا،ہمیں روکا،اسے نتائج بھگتنا ہوں گے،آرمی چیف

54 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ سپہ سالار نے کہا پاکستان کی سکیورٹی میں جوبھی رکاوٹ بنا،ہمیں روکا،اسے نتائج بھگتنا ہوں گے،آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج پرعزم ہے۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

Comments are closed.