حکومت کے ساتھ رابطے سے متعلق خبر احتجاج روکنے کی کوشش ہے،شیخ وقاص اکرم

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے سے متعلق خبر 24 نومبر کا احتجاج روکنے کی کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کسی سطح پر کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہو سکتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہ کہا کہ کسی بھی حوالے سے احتجاج کو روکا نہیں جا سکتا، نجی ٹی وی کی رابطے سے متعلق خبر فیک نیوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور اس کی تیاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Comments are closed.