وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے ۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شریک ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٴثر شیئرنگ بھی زیر غور ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Comments are closed.