شریف فیملی نے حسن نوازکے دیوالیہ ہونے کو بھی سیاسی رنگ دے دیا
فوٹو: فائل
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسن نواز کے برطانیہ میں دیوالیہ ہونے کی خبر پر ترجمان شریف فیملی کا ردعمل آگیا برطانوی عدالت کے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے بیان جاری کیا گیاہے۔
ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں شریف فیملی نے حسن نوازکے دیوالیہ ہونے کو بھی سیاسی رنگ دے دیاہے،ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ ’دیوالیہ کرنے کا عمل 1972 سے شروع ہوا تھا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ جب ذوالفقار بھٹو نے صنعتیں نیشنلائز کیں، متاثرین میں شریف خاندان بھی شامل تھا‘’پھر جنرل پرویز مشرف نے شریف خاندان کی فیکٹریاں سیل کیں، گھروں پر قبضہ کیا۔
ترجمان نے بیان میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی یاد کیا ہے اور کہا گیاہے کہ ان کے دور میں بھی شریف خاندان کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا‘۔
ترجمان شریف فیملی نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کے کاروبار کو چار بار دیوالیہ کرایا جا چکاہے،کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے میں ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔
شریف فیملی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کےلیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ نئی بات نہیں، ملک و قوم، اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں نجی کاروبار کے نقصانات برداشت کیے۔
Comments are closed.