اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے،علی امین گنڈاپور

45 / 100

فائل:فوٹو
پشاور :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و بربریت کرتے ہیں، ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بار بار ہمارے راستے روکتے ہیں، شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانء تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے، بانء پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر یہ کال دی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانء پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کوعوام جمہوریت کے لیے نکلے تھے، اس روز عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

Comments are closed.