بھارت کو نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

52 / 100

فوٹو : فائل

ممبئی: بھارت کو نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میںنیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دی۔

میزبان بھارتی ٹیم 147 رنز کے کم ٹارگٹ کے باوجود دباؤ کا شکار رہی ہدف کے تعاقب میں 121 ہمت ہار گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 235 اور دوسری اننگ میں 174 رنز بنائے تھے اور بھارت نے پہلی اننگ میں 263 رنز بنائے تھے۔

اس مرتبہ بھارت کو 1999ء کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارت کو 25 سال بعد 3 ٹیسٹ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

Comments are closed.