شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد بیٹے کی سالگرہ کیسے منائی
فوٹو : سوشل میڈیا
دبئی : سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد بیٹے کی سالگرہ کیسے منائی، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی۔
دونوں نے بیٹے کی سالگرہ منانے کی پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں،اپنے پیغام میں شعیب ملک نے تحریر کیا کہ سالگرہ مبارک چیمپئن،دعاہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو۔
View this post on Instagram
کرکٹر شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ منانے کے بعد ایونٹ میں شرکت کےلیے ریاض چلے گئے،
دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، "بےبی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ چھ سال کے ہوگئے ہو۔
انھوں نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو۔” جب کہ بیٹے کے ساتھ شعیب ملک نے بھی بیٹے کی تصاویر شئیر کیں.
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے مداحوں نے ایک بار پھر شعیب ملک پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ملک کو قصور وار ٹھہرایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شعیب نے ایک عام سی اداکارہ کیلئے اپنے بیٹے اور ساتھ نبھانے والی بیوی کو چھوڑ دیا.
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ زیادہ وقت دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوتی ہیں.
Comments are closed.