ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید
فوٹو:فائل
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید، یہ حملہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا جس میں 3 اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز کا قافلہ ڈی آئی خان سے تھانہ درازندہ کی حدود میں امن میلہ کے قریب زام چیک پوسٹ کی طرف جارہا تھا کہ اچانک فتنۃ الخوارج کے مسلح دہشت گردوں نے بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔
حملے کے بعد جائے وقوع پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری روانہ کر دی گئی جب کہ حملے میں شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ منتقل کیا گیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونےو الوں میں نائب صوبیدار محمد جان ، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمن، سپاہی اخون زادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبد الصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر مہتاب شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں نائیک حمزہ نور، سپاہی حسن، سپاہی صابر ایوب شامل ہیں۔
Comments are closed.