بلوچستان میں کوئلہ کانوں پر حملہ میں 20 مزدور جاں بحق، 7 زخمی ہوئے

53 / 100

فوٹو:فائل

لورالائی : بلوچستان میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، بلوچستان میں کوئلہ کانوں پر حملہ میں 20 مزدور جاں بحق، 7 زخمی ہوئے ہیں ،اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے یہ حملہ دکی کے علاقے میں کیا گیا.

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللّٰہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ اور دستی بم سے حملہ کیا۔

کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ راکٹ حملے میں اموات کے علاوہ 7 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں.

کان مالک حاجی خیر اللّٰہ کا بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے نہ صرف کان کانوں کو نشانہ بنایا بلکہ 10 کانوں کی مشینری بھی نذر آتش کر دی ہے.

بلوچستان کے علاقے دکی کی ایک مقامی کول کمپنی کی کوئلہ کانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

دکی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پر حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہونےکے علاوہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ میرے کوئلہ کانوں پر کیا ہے اور اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایف سی کو 2 گھنٹے پہلے اطلاع دی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی نہیں پہنچا ہم اپنی مدد آپ کے تحت موقع سے لاشیں اٹھا رہے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے مزدوروں کو ٹولیوں کی شکل میں یکجا کرکے فائرنگ کی ہے جبکہ حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلایا ہے۔

ایس ایچ او دکی کا کہنا ہے کہ 17 لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی لاشیں منتقل کی جا رہی ہیں جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں میں سے 2 کا تعلق افغانستان، 3 کا پشین، 1 کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور 1 مزدور کا تعلق لورالائی سے ہے

دکی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جوہر سدوزئی کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، ژوب اور مسلم باغ سے ہے، 3 کان کنوں کا تعلق افغانستان سے بھی ہے۔

حملہ میں زخمی ہونے والے 7 کان کنوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیاہے۔

لورالائی، کچلاک، موسی خیل سے تعلق رکھنے والے کان کن بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے.

Comments are closed.