مسلح افواج خطرات کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(زمینی حقائق)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے محاذ چاہے کوئی بھی ہو مسلح افواج تمام خطرات کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر کہا ہے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول پر ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر تعینات این ایل آئی کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور جوانوں کے عزم و بلند حوصلے کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر لوگوں کے تحفظ کے پیش نظر پاک فوج کے برداشت کے مظاہرے کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزیوں کا موثر اور منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی اس دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.