میری زندگی کااصول ہے ، پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا، عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا اصول ہے میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایچی سن کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا اصول ہے، پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔

انہوں نے کہا کہ آدھے پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، قائد اعظم کو سیاست کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے آزادی کے لیے 40 سال جدوجہد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کو اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کہ انھوں نے آزادی کے لیے کام کیا، دنیا میں کوئی شارٹ کٹ نہیں اور سمجھدار وہی ہوتا ہے جو برے وقت کو اچھے طریقے سے سنبھالتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لوگ پیسے کمانے سے نہیں بلکہ بڑی ذمہ داری نبھانے سے بڑے آدمی بنتے ہیں، بڑے لوگ وہ بنیں گے جو اپنی قوم کے لیے آگے بڑھ کر کام کریں گے کیوں کہ دنیا ان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

Comments are closed.