ڈاکٹر رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(زمینی حقائق) ڈاکٹر رضا باقر کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیانوٹیفکیشن جاری۔

ڈاکٹر رضا باقر کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے ڈاکٹر باقر رضاکو سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی جگہ نیا گورنر سٹیٹ بینک لگایا گیاہے ۔

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے ان کے تقرر کی منظوری دی،انکی تقرری کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز صدر پاکستان کی منظوری سے بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف میں مصر کے سینئر نمائندے کے طور پر تعینات ہیں،انکی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تین سالہ مدت کا اطلاق انکے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔

ڈاکٹر رضا باقر ماہر معیشت ہیں اور کیلی فورنیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ وہ 2000 سے آئی ایم ایف میں مصر کے سینئر نمائندے کے طور پر تعینات ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر راضا باقر آئی ایم ایف مشن برائے رومانیہ کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی ڈیبٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔

Comments are closed.