سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کیلئے 9 ہزار خواتین ٹیچرز کی تربیت
فوٹو: الاخباریہ
ریاض : سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کیلئے 9 ہزار خواتین ٹیچرز کی تربیت کی جارہی ہے، یہ رپورٹ اردو نیوز نے سعودی خبررساں سائٹ سبق نیوز کا حوالہ دے کر دی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت میں پلاننگ ڈائریکٹر نورالدباغ کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو کورس میں شامل کیا جائے گا۔‘
اس حوالے سے ریاض میں منعقدہ ’لرن‘ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین ٹیچروں کو تیار کیا جارہا ہے.
یہ خواتین موسیقی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نرسری اور پرائمری کلاسوں کے بچوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔‘
نورالدباغ نے کہا کہ ’جس طرح ہم کام کررہے ہیں اس کے مطابق مملکت کے نظام تعلیم میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔‘’تدریسی نصاب میں فنون و ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ طلبہ کے لیے سیزنل سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔‘
واضح رہے کہ سعودی وزات ثقافت اور تعلیم نے موسیقی کے فنون کی تربیت کے لیے کنڈرگارٹن خواتین ٹیچرز کے لیے کوالیفائنگ پروگرام شروع کررکھا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام میوزک اتھارٹی اور کنڈرگارٹن کی تربیت کے ماہرین کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا.
Comments are closed.