کراچی واقعہ کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے،وزیراعظم کی چینی سفیرکو یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: کراچی واقعہ کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے،وزیراعظم کی چینی سفیرکو یقین دہانی، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر جیانگ زیڈانگ سے ملاقات کر کے کراچی میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے پر ان سےتعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ذمہ دار افراد کی جلد از جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے.
واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے.
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اس گھناؤنی سازش کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کراچی واقعے کی تحقیقات کی میں ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا جبکہ مستقبل میں غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
چینی سفیر نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور معاملے کی مؤثر تحقیقات، ذمہ دار دہشتگردوں کی فوری شناخت اور ان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی امید اور اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
Comments are closed.