وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈاپورپولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں،وزیرداخلہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈاپورپولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں،وزیرداخلہ کا کہنا علی امین گنڈاپور اسلام آبادکی حدود میں ہیں تو گرفتار کیاجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس بھی علی امین گنڈاپور کو ڈھونڈرہی ہے، جہاں جہاں علی امین کی موجودگی کا شک تھا وہاں چھاپے مارے، علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی حدود میں ہیں تو گرفتار کیا جائے گا،دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے باہر جانے کی مبینہ تصاویر بھی جاری کردیں ہیں۔
علی امین لباس بدل کر اہلکاروں کے ساتھ کے پی ہاؤس سے روانہ ہوئے، علی امین کے پی ہاؤس میں داخل ہوتے وقت کالے شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکل سے پر اسرار طور پر غائب ہے اور کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کرنے لگیں جبکہ سرکاری ذرائع نے گرفتاری کی تردید کردی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی پر اسرار گمشدگی پر پی ٹی آئی پشاور نے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث دن بھر اسلام آباد میں صورتحال کشیدہ ،پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تیسرے روز کھلنا شروع ہوئے ہیں۔
Comments are closed.