تحریک انصاف کا آج لاہورمیں احتجاج، مینارپاکستان کے اطراف کنیٹرزدیواریں بن گئیں
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: تحریک انصاف کا آج لاہورمیں احتجاج، مینارپاکستان کے اطراف کنیٹرزدیواریں بن گئیں، شہرکی اہم شاہرائیں بند کی جارہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کا سلسلہ رات گئے تک جاری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کاانتظارہے جوکہ رات موٹروے پر ہی موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کل دوپہر 2 بجے احتجاج کی کال دی گئی ہے جس کے باعث لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کل مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہورپولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر کل مکمل بند رکھے جائیں گے، شہر سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بھی سیل ہوں گے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی آمین اللہ گنڈا پورلاہور کے جلسہ میں نہیں جائیں گے۔
Comments are closed.