ایف بی آر کا دعویٰ ایک بار پھر غلط ثابت، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: ایف بی آر کا دعویٰ ایک بار پھر غلط ثابت، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، تاہم گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دو گنی ہوگئی ہے۔

ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا، ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا، ایف بی آر نے ہمیشہ کی طرح تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا دعویٰ کرکے دوبارہ توسیع کی۔

واضح رہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا.

Comments are closed.