پاکستان میں ریل کا سفر ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں سب سے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف
فوٹو:فائل،آڈٹ رپورٹ
جاوید نور
اسلام آباد: پاکستان میں ریل کا سفر ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں سب سے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ انکشاف ان آڈٹس رپورٹس کے زریعے ہوا ہے جن میں مختلف اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں.
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ریل کا سفر
نو برس کے دوران حادثات میں 631 مسافر جان سے گئے، 780 شدید زخمی ہوئے جبکہ ملک میں ہر برس 70 سے زائد مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ٹرین حادثات کا تناسب ہمسایہ ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہےریلوے کے حفاظتی اقدامات میں بڑی خامیوں کی نشاندہی،ہوش ربا اعداد و شمار سامنے آگئے.
پاکستان میں 2013 سے 2021 تک ایک ہزار 97 حادثات رپورٹ ہوئے، پاکستان ریلوے میں سالانہ 100 سے زائد حادثات رونما ہوتے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق بڑے حادثات کی تعداد 360،محکمہ ریلوے کو 3517.4 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
زمینی حقائق ڈاٹ کام” نے ریلوے کے حادثات سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آڈٹ ریلوے، لاہور کی تحقیقاتی رپورٹ حاصل کر لی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے نیٹ ورک پر 1565 بغیر پھاٹک والے کراسنگ ٹرین حادثات کی بڑی وجہ ہیں.
اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے سبب ٹرین سے ٹکرانے کے 493 حادثات رونما ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ان مالی نقصانات کو اپنے اکاؤنٹس میں ظاہر نہیں کیا۔
ریلوے اڈیٹر جنرل کی رپورٹ 46 صفحات پر مشتمل ہے، آڈٹ نے بین الاقوامی تسلیم شدہ "سیفٹی انڈیکس ماڈل” کے ذریعہ پاکستان میں حادثات کا دیگر ممالک سے موازنہ کیا.
پاکستان میں فی ملین کلومیٹر ٹرین کے سفر میں 117 سے 164 حادثات رونما ہوئے، حادثات کے نقصانات میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.