پاکستان تحریک انصاف کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان

53 / 100

فائل:فوٹو
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر میانوالی کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کاکہناہے کہ حکومت غیر آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے، اگر کوئی جج آپ کی مرضی کے فیصلے نہ دے تو اس کو تبدیل کردیا جائے گا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، حکومت کی جانب سے ہمیں جلسوں کیلئے این او سی نہیں ملتا، این او سی ملے بھی تو اس میں ایسی شرائط رکھی جاتی ہیں کہ جلسہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں عوام نے صرف7 گھنٹے میں کامیاب جلسہ کرکے دکھایا، جلسہ والے دن پورا موٹروے بند تھا، میں خود 4 گھنٹے لاہور کی سڑکوں پر خوار ہوا، علی امین گنڈا پور 5 بجے لاہور پہنچ گئے تھے، پارٹی علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں پولیس آئی ہمارے لوگ انہیں روکتے تو تصادم ہوتا، ہم نے کارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ، ہمیں ایک دوسرے کے گریباں سے ہاتھ پیچھے کرنا ہو گا، مقبول ترین پارٹی کو سپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی ملک میں آزاد عدلیہ کا ہونا ضروری ہے، میں بار بار کہہ رہا ہوں سختیاں کم کرنا ہوں گی، سختیاں کم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں خود کیلئے ریلیف نہیں چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے، اگر کوئی جج آپ کی مرضی کے فیصلے نہ دے تو اس کو تبدیل کردیا جائے گا؟ یہ 25کروڑ عوام کا پاکستان ہے، یہاں ججز آزاد ہونے چاہئیں، پاکستان میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں۔

Comments are closed.