لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، شیرافضل مروت
فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، شیرافضل مروت نے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے.
شیرافضل مروت نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ایکس (ٹوئٹر) پر انہوں نے کہا کہ ’دن کے وقت میری طبیعت ٹھیک تھی لیکن شام کو بخار لوٹ آیا اور اس بار زیادہ شدید ہے.
انھوں نے کہا کہ مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کررہا تھا لیکن کمزوری بہت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ان حالات میں شاید میں لاہور کا سفر نہ کرسکوں، مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے‘۔
واضح رہے کہ 2روز قبل شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا اور انہوں ںے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا تھا کہ ابتدائی ٹیسٹوں سے پتا چلا ہے کہ میں کورونا سے متاثر ہوں اور ہسپتال میں داخل ہوں.
Comments are closed.