پاک فوج کے ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔
Comments are closed.