سابق کپتان محمدیوسف کےریسٹورنٹ کا مولانا طارق جمیل نے افتتاح کر دیا

52 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور :سابق کپتان محمدیوسف کےریسٹورنٹ کا مولانا طارق جمیل نے افتتاح کر دیا، سابق سٹائلش بلے باز اور سلیکٹر نے لاہور میں فاسٹ فوڈ بزنس شروع کر دیا ہے۔

لاہور میں مولانا طارق جمیل نے ٹیسٹ کرکٹر کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب میں مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی۔

افتتاح موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے.

Comments are closed.