بنگلہ دیش سے شکست پرسابق گورنرسندھ محمد زبیرکا محسن نقوی کےلئے دلچسب مشورہ
فوٹو: فائل
کراچی: بنگلہ دیش سے شکست پرسابق گورنرسندھ محمد زبیرکا محسن نقوی کےلئے دلچسب مشورہ سامنے آیا ہے اور انھوں نے اپنی مایوسی کا منفرد انداز میں اظہار کیاہے۔
محمد زبیرنے ایک بیان میں قومی ٹیم کی راولپنڈی ٹیسٹ میں ہارنے پر چیئرمین پی سی بھی محسن نقوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس کارکردگی پر میرے خیال میں وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مزید ذمہ داریاں دینے پر غور کرنا چاہیے۔
پاکستان ٹیم کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پنڈی ٹیسٹ کے دوران بنگلادیش ٹیم نے پاکستان ٹیم کو کھیل ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا،یہ بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
Comments are closed.