بنگلہ دیش کے خلاف سپیشلسٹ نہ کھلانا غلطی ہے،پچ بھی خلاف توقع نکلی،شان مسعود
فوٹو: پی سی بی ایکس
راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد غلطًیوں کااعتراف ،کہا بنگلہ دیش کے خلاف سپیشلسٹ نہ کھلانا غلطی ہے،پچ بھی خلاف توقع نکلی،شان مسعود نے کہا کرکٹ شائقین سے معذرت چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میرے خیال میں تین فاسٹ بالرز اور ایک اسپیشلسٹ اسپنر کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔ کھلاڑیوں نے اپنا سو فیصد دیا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، اس وقت ایک دوسرے کو سہارا دینا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے وکٹ ڈومیسٹک کرکٹ سے مختلف تھی، میرے خیال میں ٹیسٹ میچ کےلیے یہاں کی مختلف پچ تھی،شکست کی وجوہات ہیں، دوسری اننگز میں 117 رنز کی لیڈ اتارنے کے بعد ہم ڈرا کا سوچ رہے تھے۔
کپتان کا کہنا تھا بہت مایوس کن پرفارمنس تھی، بنگلادیش کو ہلکا نہیں لیا، بنگلادیش نے ڈسپلن ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، جو امید کی تھی کنڈیشنر اس کے برعکس تھیں،اگرڈیکلیئریشن سے قبل کچھ رنز کر لیتے تو رزلٹ شاید مختلف ہوتا۔
شان مسعود نے کہا کہ پچ میں فاسٹ بولرز کےلیے کافی مدد تھی۔ بنگلادیشی فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، دوسری نئی گیند لینے کے بعد فاسٹ بولرز وکٹیں نہیں لے سکے، پہلے روز بارش اور پچ پر گھاس دیکھ کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تھی، پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں کافی مواقع ملے جس سے بنگلادیش پر پریشر ڈالا جا سکتا تھا۔
شان مسعود نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش کوکریڈٹ جاتا ہےانہوں نے ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کی، ہم سلیکشن میں سوچ و بچار کریں گے، کنڈیشنر کے مطابق اسپنر کو شامل کرنے پر سوچیں گے، ابرار احمد نے دورہ آسٹریلیا سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو10 وکٹوں سے شکست دے دی،پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی،عبداللہ شفیق 37 اور محمد رضوان 51 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
پنڈی میں کھیلے جارہے ہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری اننگز میں بابر اعظم 22 اور شان مسعود نے 14 ، نسیم شاہ 3، شاہین آفریدی 2 اور صائم ایوب نے ایک رن بنایا جبکہ سعود شکیل اور آغا سلمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کے مہدی حسن میراز نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن محمود، ناہید رانا اور شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 23 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا تاہم پوری ٹیم 146 پر پویلین لوٹ آئی ۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل کی تھی۔
Comments are closed.