عمران خان کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت، کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت، کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ہے، جس کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ نے جیل میں عمران خان کا طبعی معائنہ کیا تاہم انھوں نے کیا کہا یہ معلوم نہیں ہو سکا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء نے 8 اگست کو طبعی معائنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا، سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔

Comments are closed.